تفسیری علم کےمتداخل علوم کا تقابلی و تجزیاتی مطالعه

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسندگان

1 اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ مطالعاتِ تطبیقی قرآن، قرآن و حدیث ہائر ایجوکیشن سینٹر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قم، ایران.

2 . پی ایچ ڈی، مطالعاتِ تطبیقی قرآن، قرآن و حدیث ہائر ایجوکیشن سینٹر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قم، ایران

چکیده

فلسفہ کی ذیلی شاخوں میں سے ایک نیا ابھرتا ہوا علم ' علم تفسیر کا فلسفہ' ہے۔ یہ علم ابھی تشکیل کے مراحل میں ہے اور قرآن پر تحقیق کرنے والے عصر حاضر کے محققین کے درمیان بحث و مناقشے کا موضوع بن چکا ہے۔ زیر نظر مقالے کا موضوع، اس علم سے وابستہ دیگر علوم اور ان کے فلسفۂ تفسیر کے ساتھ تعلقات کا جائزہ ہے۔ اس تحقیق کا طریقہ کار، ماخذ کے لحاظ سے کتابی ہے اور تجزیہ کے اعتبار سے توصیفی و تحلیلی ہے۔ اس تحقیق کے اہم نتائج کو اس طرح واضح کیا جا سکتا ہے کہ اس کی مدد سے علومِ قرآن اپنی مختلف تعریفات کے ساتھ، فلسفۂ علم تفسیر کے ساتھ ایک دوطرفہ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ منطقِ تفسیر بھی، جو مسائلِ علمِ تفسیر اور ان کے بارے میں نقطۂ نظر سے متعلق ہے، فلسفۂ علم تفسیر کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ اسی طرح، نشانہ شناسی (سیمیوٹکس) کے ابتدائی قوانین کا دانشِ تفسیر کے ابتدائی قوانین پر اثر بھی فلسفۂ دانشِ تفسیر سے متعلق اہم مباحث میں شمار ہوتا ہے۔ زبان شناسی کے مختلف میدان، مفسرین کی تفہیمات، قرآن کریم کی آیات کی تشریح کے اصول و ضوابط، خصوصاً الفاظ اور لفظی قواعد کے حوالے سے، گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

کلیدواژه‌ها