درباره نشریه

مجله جدید قرآنی افکار،  جو المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت، قرآن و حدیث کے اعلیٰ سطحی مطالعاتی مرکز کی جانب سے شائع ہوتی ہے، اُردو زبان میں قرآن کے جدید مطالعات کے تمام مستند اور معیاری تحقیقی مقالات کو شامل کرتی ہے۔ یہ مقالات اُن علمی محوروں اور مجلے کے مقاصد کے مطابق ہوتے ہیں جو مجلے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، اور جامعہ کی نشریاتی کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور شدہ قواعدِ مجلاتِ مُحکَّمہ کے تحت جانچ کے مرحلوں سے گزرتے ہیں۔

جب مقالات کو ماہرینِ ممتحن اور ادارت کی حتمی توثیق حاصل ہوجاتی ہے تو ان تحقیقی کاموں کو قطعی طور پر منظور کرلیا جاتا ہے، اور مجلہ کی انتظامیہ محترم محققین کے ساتھ درکار تمام امور انجام دیتی ہے.