1
. پی ایچ ڈی، شعبۂ قرآن و مستشرقین، قرآن و حدیث ہائر ایجوکیشن سینٹر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قم، ایران.
2
اسسٹنٹ پروفیسر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی
چکیده
قرآنی طرز زندگی میں محبت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو نہ صرف ایک جذبہ بلکہ عبادت اور زندگی کا ایک نظام ہے۔ قرآن مجید محبت کی مختلف شکلوں جیسے خدا سے محبت، رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت سے مودت، خاندان اور والدین سے پیار، اور عام انسانوں سے ہمدردی وغیرہ کو متوازن معاشرے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ خدا سے محبت ایمان کا تقاضا ہے جو بندے کو عبادت اور عدل کی طرف راغب کرتی ہے۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور آپ کی سیرت محبت کے عملی مظاہر ہیں۔ اہل بیت سے مودت کو اجرِ رسالت کا صلہ قرار دیا گیا ہے، جو معنوی ترقی کا ذریعہ ہے۔ خاندانی رشتوں میں محبت اور رحمت کو سکون کا باعث بتایا گیا ہے، جبکہ والدین کے ساتھ نرمی اور احترام پر زور دیا گیا ہے۔ قرآن انسانوں کے درمیان اخوت، تعاون، اور ایثار کو فروغ دیتا ہے اور غریبوں، یتیموں اور مسافروں کی مدد کو نیکی قرار دیتا ہے۔ دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز اور مثبت کاموں میں تعاون کو تقویٰ کی علامت بتایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر، قرآنی طرزِ زندگی محبت کو ایک جامع نظام کے طور پر پیش کرتا ہے جو انسانی تکمیل، سماجی ہم آہنگی، اور رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے۔