اداریه (سخن مدیر مسئول)

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

چکیده

قرآن کریم ہمیشہ سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا محور تھا اور ہے۔ تمام اسلامی مذاهب اس کے بنیادی اصولوں پر متفق ہیں، چاہے وہ عقائد ہوں، اخلاقیات یا احکام۔ اگرچہ فقہی اور اجتہادی مسائل میں علماء کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں، شیعیان اہل بیت علیہم السلام بھی پیغمبر ﷺ اور معصوم اماموں علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے انہی بنیادی اصولوں پر زور دیتے ہیں۔
لہذا پچھلے دو سالوں کے دوران شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے نقطہ نظر سے قرآن کے حوالے سے “منشور قرآن” کے عنوان سے 14 اہم نکات تیار کیے گئے۔ اس کو شیعہ مراجع تقلید جیسے آیت اللہ مکارم شیرازی اور آیت اللہ سبحانی، کے ساتھ ساتھ قم کے حوزہ علمیہ کی اہم شخصیات اور ذمہ داروں نے بھی دیکھا اور اس کی تصحیح اور توثیق کی۔ ان میں آیت اللہ بوشہری سربراہ جامعہ مدرسین، آیت اللہ اعرافی سربراہ حوزه‌های علمیہ، آیت اللہ عباسی سربراہ جامعہ المصطفی العالمیہ اور 60 دیگر علمی مراکز اور گروہ شامل تھے۔