1
گریجویٹ درس خارج فقه و اصول،المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹیه
2
پروفیسر، علی گڑھ یونیورسٹی، انڈیا
چکیده
سر سید احمد خان کا شمار برصغیر کے اُن مفکرین میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآنِ مجید کی تفسیر کو عقلی، فطری اور سائنسی اصولوں کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ اُن کے نزدیک فطرتِ انسانی اور قوانینِ طبیعیت خدائی سنت کے مظاہر ہیں جو ناقابلِ تبدیل اور ابدی ہیں۔ اسی بنیاد پر انہوں نے معجزاتِ انبیاء کو ’’خلافِ قانونِ فطرت‘‘ مان کر ان کا انکار کیا اور تمام ماورائے فطرت واقعات کو تاویل و تعبیر کے ذریعے فطری اور تاریخی دائرے میں لانے کی سعی کی۔ ان کی تفسیر میں ’’بینات‘‘ کو ’’آیاتِ روشن‘‘ یا ’’دلائلِ شریعت‘‘ کے معنی میں لیا گیا ہے، نہ کہ معجزاتِ خارقِ عادت کے طور پر۔ سر سید نے تمام غیر معمولی واقعات یا معجزات کی فطری یا طبیعی توجیه و تأویل کی ہے ۔ اس تفسیر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ "خارقِ فطرت" امور محال اور غیر عقلی ہیں۔ مقالہ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سر سید کا نظریۂ فطرت، معجزہ کی نفی تک پہنچتا ہے اور وہ اسے دلیلِ نبوت تسلیم نہیں کرتے۔ تاہم متعدد ناقدینِ معاصرین و متاخرین، خصوصاً سید سلیمان ندوی اور مفکرِ اسلام شہید مرتضیٰ مطہریؒ نے ان کے اس موقف پر نقد کیا کہ معجزہ نقضِ قانونِ علیت نہیں بلکہ ایک علتِ غیر معمولی کے تحت ممکن الوقوع امر ہے۔ ان کے نزدیک سر سید کی تاویلات ادبی، نحوی اور قرآنی سیاق و سباق سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ یہ تحقیق نتیجتاً اس امر کو ثابت کرتی ہے کہ سر سید کا فطرت پر مبنی اصولِ تفسیر اگرچہ قرآن کی عقلانیت پسندی کو اجاگر کرتا ہے، مگر اس کی انتہا معجزات کے انکار اور مفہومِ وحی کے محدود فہم تک پہنچتی ہے۔
رضوی, سید مسعود اختر و نقوی, علی محمد . (1404). سورہ بقرہ کی آیت 87 کی تفسیر میں سر سید احمد خان کے افکار کا تنقیدی جائزه. جدید قرآنی افکار, 1(2), 4-33.
MLA
رضوی, سید مسعود اختر , و نقوی, علی محمد . "سورہ بقرہ کی آیت 87 کی تفسیر میں سر سید احمد خان کے افکار کا تنقیدی جائزه", جدید قرآنی افکار, 1, 2, 1404, 4-33.
HARVARD
رضوی, سید مسعود اختر, نقوی, علی محمد. (1404). 'سورہ بقرہ کی آیت 87 کی تفسیر میں سر سید احمد خان کے افکار کا تنقیدی جائزه', جدید قرآنی افکار, 1(2), pp. 4-33.
CHICAGO
سید مسعود اختر رضوی و علی محمد نقوی, "سورہ بقرہ کی آیت 87 کی تفسیر میں سر سید احمد خان کے افکار کا تنقیدی جائزه," جدید قرآنی افکار, 1 2 (1404): 4-33,
VANCOUVER
رضوی, سید مسعود اختر, نقوی, علی محمد. سورہ بقرہ کی آیت 87 کی تفسیر میں سر سید احمد خان کے افکار کا تنقیدی جائزه. جدید قرآنی افکار, 1404; 1(2): 4-33.