1
اسسٹنٹ پروفیسر اور سربراہ شعبہ علومِ قرآن، قرآن و حدیث ہائر ایجوکیشن سینٹر، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی
2
بی ایس (قرآن و حدیث)، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی
چکیده
"حیاتِ طیبہ" جیسی زندگی کی نوعیت کو سب سے پہلے رسولِ گرامی اسلام ﷺ نے سورۂ نحل کی آیت نمبر 97 میں پیش فرمایا۔ اس آیتِ مبارکہ میں تمام انسانوں کو اس مخصوص طرزِ حیات کی طرف راغب ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ یقینی طور پر، "حیات" کو "حیاتِ طیبہ" سے متصف کرنے سے نظری، جذباتی اور عملی پہلوؤں میں ایسے حسین جلوے ظاہر ہوتے ہیں جن کی تشریح و تحلیل سے انسانوں کے دینی تعلیمات پر عمل میں مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اس تحریر میں کوشش کی گئی ہے کہ حیاتِ طیبہ کے مثبت اثرات کو مذکورہ پہلوؤں میں پرکھا جائے۔ تحقیق کے نتائج، جو کہ توصیفی و تجزیاتی طریقۂ کار کے ساتھ اور کتب خانہ جاتی مآخذ و قرآنی آیات کے مفاہیم سے استفادہ کرتے ہوئے حاصل کیے گئے ہیں، اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ: حیاتِ طیبہ نظری اعتبار سے انسان کے عالمِ غیب سے آگاہی، انسانی احوال و صفات کی پہچان، اور ذہنی افق کے پھیلاؤ میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے؛ جذباتی پہلو سے، یہ محبت و شفقت کے استحکام، خدا اور مخلوقِ خدا سے عشق کی پائیداری، اور دائمی و آفاقی نمونوں کی تشکیل کا باعث بنتی ہے؛ جبکہ عملی میدان میں، یہ انسانوں کے حقوق کی رعایت، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی حمایت، عوامی عدل و انصاف کے قیام، اور انسانی زندگی میں روحانیت پیدا کرنے میں بے نظیر کردار ادا کرتی ہے۔ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی حمایت، عوامی عدل و انصا
کریم پور قراملکی, علی و رضا, سید محمد علی . (1404). قرآن کے تناظر میں حیات طیّبہ کی خوبصورتی (زیبایی)کا جائزہ اور اسکا طرز زندگی پر اثر. جدید قرآنی افکار, 1(2), 188-215.
MLA
کریم پور قراملکی, علی , و رضا, سید محمد علی . "قرآن کے تناظر میں حیات طیّبہ کی خوبصورتی (زیبایی)کا جائزہ اور اسکا طرز زندگی پر اثر", جدید قرآنی افکار, 1, 2, 1404, 188-215.
HARVARD
کریم پور قراملکی, علی, رضا, سید محمد علی. (1404). 'قرآن کے تناظر میں حیات طیّبہ کی خوبصورتی (زیبایی)کا جائزہ اور اسکا طرز زندگی پر اثر', جدید قرآنی افکار, 1(2), pp. 188-215.
CHICAGO
علی کریم پور قراملکی و سید محمد علی رضا, "قرآن کے تناظر میں حیات طیّبہ کی خوبصورتی (زیبایی)کا جائزہ اور اسکا طرز زندگی پر اثر," جدید قرآنی افکار, 1 2 (1404): 188-215,
VANCOUVER
کریم پور قراملکی, علی, رضا, سید محمد علی. قرآن کے تناظر میں حیات طیّبہ کی خوبصورتی (زیبایی)کا جائزہ اور اسکا طرز زندگی پر اثر. جدید قرآنی افکار, 1404; 1(2): 188-215.