رہبرشہیدکے قرآنی افکار کی روشنی میں معاشرے کی انقلابی تربیت اور بقاء کے بنیادی اصول

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

پی ایچ ڈی اسکالر، شعبۂ تفسیر و علوم، قرآن و حدیث ہائر ایجوکیشن سینٹر، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی، قم، ایران.

چکیده

انقلابی تربیت  یعنی کسی بھی اسلامی معاشرے کو سامراجی سازشوں کے خلاف مضبوط رکھتی ہے۔ معاشرے کے نظریاتی وجود اور بقاء کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اس کے افراد انقلابی جذبہ اور اسلامی اصولوں کے حامل ہوں۔ اس تحقیق کا بنیادی مقصد رہبر شہید ؒکے فرامین کی روشنی میں انقلابی معاشرے کی تربیت کے طریقوں اور جدید اسلامی تمدن کے قیام میں ان کے کردار کا جائزہ لینا ہے اوراس تحقیق میں "توصیفی اورتحلیلی" طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے مندرجہ نتائج  کا حصول ممکن ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انقلابی معاشرے کی تشکیل کے لیے اسلام کا جامع تربیتی نظام، ولایت فقیہ کا کردار، اور عالمی سامراج کے خلاف بصیرت افروز مہمات ناگزیر ہیں۔ نیز، جدید اسلامی تہذیب کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عوامل جیسے تکفیریت، دہشت گردی، مایوسی، اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ مقالہ ثابت کرتا ہے کہ انقلابی تربیت ہی جدید اسلامی تمدن کی بنیاد ہے۔

کلیدواژه‌ها